آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کور ہیڈ کوارٹرز پشاور آمد۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 17:37

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کور ہیڈ کوارٹرز پشاور پہنچ گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈکوارٹرز پشاور میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت خصوصی سکیورٹی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے جس میں انٹیلی جنس حکام سمیت دیگر متعلقہ سکیورٹی حکام شریک ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اجلاس میں چارسدہ حملے سے متعلق آرمی چیف کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی جس کے بعد آرمی چیف کی جانب سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں