پشاور پولیس نے اصلاحات کے پیش نظر عوام ،پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر نیا سسٹم متعارف کرادیا

منگل 19 جنوری 2016 21:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) پشاور پولیس نے اصلاحات کے پیش نظر عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر نیا سسٹم متعارف کرادیا جس کے ذریعہ عوام ہر قسم کے مسئلے مسائل بارے پولیس حکام کو بروقت مطلع کرسکتے ہیں اس سلسلہ میں سی سی پی او پشاور اور ایس ایس پی آپریشن کی جانب سے سوشل میڈیا پر فیس بک اور ٹویٹر اکاؤنٹ بھی کھول دیا گیا ہے ان اکاؤنٹس کو چلانے کیلئے ماہر اور تجربہ کار افراد کی خدمات لی جارہی ہے جو پولیس کی کارکردگی کے حوالہ سے شہریوں کو آگاہ کرینگے اور ان سے فیڈ بیک بھی لینگے تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے پولیس اصلاحات کے پیش نظر عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر ’’ کیپٹل سٹی پولیس پشاور‘‘ کے نام سے فیس بک اور ٹویٹر اکاؤنٹس بنا دیئے ہیں جس کے ذریعہ عوام ہر قسم کے مسئلے مسائل کے بارے میں ٹویٹر اور فیس بک پر صرف ایک میسج کے ذریعے پولیس حکام کو بروقت مطلع کرسکتے ہیں فیس بک اور ٹویٹر اکاؤنٹس چلانے کیلئے ماہر اور تجربہ کار افراد سی سی پی او پشاور مبارک زیب خان اور ایس ایس پی آپریشنز عباس خان مجید مروت کی نگرانی میں کام کرینگے جو پولیس کی کارکردگی کے حوالہ سے شہریوں کو آگاہ کرینگے اور ان سے فیڈ بیک بھی لینگے کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے عوام میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر یہ سسٹم متعارف کروایا ہے تاکہ عوام کے ذریعے پولیس کو معاشرے میں ہونے والے جرائم و دیگر عوامل کے بارے میں آگاہی حاصل ہوسکے اور پولیس حکام جرائم کے تدارک کیلئے فوری اقدامات اور حکمت عملی طے کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں