عوامی مسائل کا بنیادی حل بلدیاتی انتخابات ہیں، صاحبزادہ ہارون الرشید

فاٹا میں رائج کالے قانون ایف سی آر کا خاتمہ ہونا چاہئے، امیر جماعت اسلامی فاٹا

منگل 19 جنوری 2016 19:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی فاٹا کے امیر صاحبزادہ ہارون الرشید نے کہا ہے کہ فاٹا کی حیثیت تبدیل کرنے کے حوالے سے یکطرفہ فیصلہ قبول نہیں کرینگے ۔قبائلی عوام کے اکثریت کی رائے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے اور قبائلی عوام کے مسائل کے حل کیلئے گراس روٹ لیول اختیارات کی منتقلی وقت کا اہم تقاضہ ہے ۔

المرکز اسلامی پشاور میں ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ فاٹا کے عوام گو ناگو ں مسائل سے دوچار ہیں اور ان کے مسائل کا واحدحل بلدیاتی انتخابات ہیں ۔انہوں نے فاٹا میں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقل کرنے اور بلدیاتی انتخابات کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پورے ملک میں عوامی مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی انتخابات ضروری ہے تو فاٹا کے عوام کو اس کے ثمرات سے کیو ں محروم رکھا جا رہا ہے انہوں نے پولٹیکل ایجنٹس کی جانب سے فاٹا سیاسی اتحاد کی تحریک کو ناکام بنانے کی سازشوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ جماعت اسلامی فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے مطالبے کی بھر پور حمایت کرتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ فاٹا میں رائج کالے قانون ایف سی آر کا خاتمہ ہونا چاہیئے ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی قبائلی علاقوں کی پیداوار نہیں بلکہ یہ ملک کی غلط پالیسیوں کے باعث ان پر مسلط کی گئی ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں