پاک صاف اور سر سبز پشاور کا وعدہ پوراکر دیا،عنایت اﷲ

ورمیں صحت و صفائی کی بہتری کے علاوہ 29ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں جن سے پشاور کا خوبصورت اور نکھرا چہرہ عوام کے سامنے آ جائے گا،،سینئروزیرخیبرپختونخواعنایت اﷲ خان

پیر 18 جنوری 2016 22:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) خیبر پختونخواکے سینئر وزیر اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اﷲ خان نے کہا ہے کہ ہم نے پاک صاف اور سرسبز پشاور کا وعدہ پورا کر دیا ہے۔پشاورمیں صحت و صفائی کی بہتری کے علاوہ 29ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں جن سے پشاور کا خوبصورت اور نکھرا چہرہ عوام کے سامنے آ جائے گااور یہ بین الاقوامی شہروں میں شامل ہو کر ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کیلئے پرکشش بن جائے گا وہ فیز تھری چوک حیات آباد میں باب پشاور فلائی اوور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان،جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور ڈائریکٹر جنرل پشاور ترقیاتی ادارہ سلیم وٹو نے بھی خطاب کیااور منصوبے کی اہمیت اور دیگر ترقیاتی پلان پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ نیشنل لاجسٹک سیل کی وساطت سے پونے دو ارب روپے کی لاگت سے پانچ مہینے کی مختصر مدت میں اس میگا پراجیکٹ کی تکمیل پر سینئر وزیر اور ان کی ٹیم کی کوششوں کوسراہا۔

(جاری ہے)

عنایت اﷲ نے کہا کہ باب پشاور کے علاوہ ہم پشاور کے شہریوں کو چار مزید میگا منصوبوں کے تحفے بھی دینے جا رہے ہیں جن میں حیات آباد سے بھی دو گنا رقبے پر محیط ریگی ماڈل ٹاؤن کو عوام کے لئے کھولنااور اس میں دو ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی عمل کی تکمیل ،رنگ روڈ کی سروس روڈ سمیت تکمیل ،جنرل بس سٹینڈکی شہر سے باہر منتقلی اور عظیم الشان بس ٹرمینل کی تعمیر اور شاہی باغ کی طرز پر نئے وسیع پارک اور یوسیزکی سطح پر چھوٹے بڑے پارکوں کی تعمیر کے بڑے منصوبے شامل ہیں۔

اگلے دو ڈھائی سالوں میں ہم پشاور کی خوبصورت ترین شہروں کے طور پر عالمی سطح پر شوکیسنگ کر سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ چارسدہ روڈ سے پجگی روڈ تک رنگ روڈ کی تکمیل،پھر ورسک روڈاور حیات آباد تک توسیع کے سروے اور تعمیر کیلئے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کو ٹھیکہ دے دیاگیاہے اور مزید کئی ترقیاتی سکیمیں بھی پائپ لائن میں ہیں۔انہوں نے ترقیاتی سکیموں کی تکمیل میں ان کی معاونت کرنے پر صوبائی حکومت کے کپتان وزیراعلیٰ پرویز حٹک کاشکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں