حکومت کو پیٹرول کی قیمتوں سے 11 ارب ڈالر کا فائدہ پہنچا ، کوئی نہیں جانتا کہ یہ سارا پیسا کہاں گیا، خیبرپختونخوا کو اس کا حق ملنا چاہیے،اقتصادی راہداری کے مغربی روٹس سے پاکستان کے پسماندہ علاقے ترقی پائیں گے،پرویز خٹک آواز نہ اٹھاتے تو مغربی روٹ نہ بنتا،مختصر عرصے میں باب پشاور فلائی اوور کا پراجیکٹ مکمل کیا،ثابت کیا کہ اگر ارادہ ہو تو لاہور کے علاوہ بھی فلائی اوور بن سکتے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا باب پشاور کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 18 جنوری 2016 16:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مختصر عرصے میں باب پشاور فلائی اوور کا پراجیکٹ مکمل کیا،ثابت کیا کہ اگر ارادہ ہو تو لاہور کے علاوہ بھی فلائی اوور بن سکتے ہیں،حکومت کو پیٹرول کی قیمتوں سے 11 ارب ڈالر کا فائدہ پہنچا لیکن کوئی نہیں جانتا کہ یہ سارا پیسا کہاں گیا، خیبرپختونخوا کو اس کا حق ملنا چاہیے،اقتصادی راہداری کے مغربی روٹس سے پاکستان کے پسماندہ علاقے ترقی پائیں گے،پرویز خٹک آواز نہ اٹھاتے تو مغربی روٹ نہ بنتا۔

وہ پیر کو یہاں باب پشاور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر عمران خان نے باب پشاور فلائی اوور کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ مختصر عرصے میں 7 ارب روپے سے فلائی اوور بنا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ اگر ارادہ ہو تو لاہور کے علاوہ بھی فلائی اوور بن سکتے ہیں،خیبرپختونخواہ کو اس کا جائز حصہ ملنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اڑھائی سال میں چار ہزار 700 ارب روپے کا قرضہ لیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمتوں سے 11 ارب ڈالر کا فائدہ پہنچا ہے لیکن یہ سارا پیسہ کہاں گیا؟ انہوں نے خیبرپختونخواہ میں پولیس کو غیر سیاسی کرنے پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو مبارکباد دیتا ہوں، باب پشاور فلائی اوورجیسے منصوبے پورے خیبرپختونخوا میں بن سکتے ہیں، اس عظیم منصوبے پر صوبائی حکومتوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹس سے پاکستان کے پسماندہ علاقے ترقی پائیں گے،پرویز خٹک آواز نہ اٹھاتے تو مغربی روٹ نہ بنتا۔عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 11کروڑدرخت لگائے جا چکے ہیں،2018ء تک ایک ارب 20کروڑ درخت لگائے جائیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں