پشاوراور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

پیر 18 جنوری 2016 14:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء)صوبائی دارالحکومت پشاوراور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کا مرکز تاجکستان اور افغانستان کا علاقہ تھا۔

(جاری ہے)

زلززلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور اور اس کے مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس گئے جس کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی گھنٹے کھلے آسمان تلے گزارے زلزلے کی شدت 5.1 جبکہ زیر زمین گہرائی 109کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق تاجکستان اور افغانستان کا علاقہ تھا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں