علم ہی غربت اورپسماندگی کے خاتمے کا ہتھیار ہے، ضیاء الرحمن

پیر 18 جنوری 2016 14:18

پشاور۔18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء)تنظیم اساتذہ کے ترجمان میاں ضیاء الرحمن نے کہاہے کہ علم ہی غربت اورپسماندگی کے خاتمے کا ہتھیار ہے‘ تعلیمی انقلاب کیلئے اساتذہ کو ہراول دستے کا کرداراداکرناہوگا‘ علم ہی غربت‘جہالت اور پسماندگی کے خاتمے کا ہتھیار ہے جب تک اساتذہ کی صحیح تربیت نہ ہو طالب علموں کی تربیت نہیں ہوسکتی‘ ضیاء الرحمن ‘وہ تنظیم اساتذہ کے پریس سیکرٹریز کیلئے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے‘ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ فروغ تعلیم کیلئے اساتذہ کی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے‘ اگر استاد کوبہتر تربیت دی جائے گی تو وہ بچوں کو بہتر طریقہ سے پڑھاسکے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں