پشاور: سراج الحق کے خطاب کے دوران 70 سالہ بوڑھے کا شادی کا مطالبہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 جنوری 2016 22:17

پشاور: سراج الحق کے خطاب کے دوران 70 سالہ بوڑھے کا شادی کا مطالبہ

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری۔2016ء)پشاور میں یوتھ فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں سراج الحق کے خطاب کے دوران ستر سالہ بوڑھے نے شادی کا مطالبہ کر دیا، لیکن امیر جماعت اسلامی ٹال گئے، کہتے ہیں اب بوڑھوں کی نہیں، نوجوانوں کی باری ہے۔

(جاری ہے)

پھولوں کے شہر میں جاری نوجوانوں کی ایک تقریب سے امیر جماعت اسلامی خطاب کر رہے تھے کہ مانی بابا کا جذبہ بھی جوان ہو گیا۔ جوانوں کے درمیان موجود ستر سالہ بابا جی اچانک کھڑے ہوئے اور شادی کا مطالبہ کر دیا۔ پہلے تو سراج الحق تک آواز ہی نہ پہنچی، جب پہنچی تو بے اختیار ہنس دئیے، کہنے لگے اب جوانوں کی باری ہے۔امیر جماعت اسلامی کی "ناں" سے مانی بابا کے دل پر جو گزری سو گزری، کم از کم خواہش کے اظہار میں تو کامیاب رہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں