وفاق کا مہمند ایجنسی میں ماربل سٹی کے منصوبے کو سپیشل اکنامک زون میں لانے کا فیصلہ

اتوار 17 جنوری 2016 17:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء)وفاقی حکومت نے بیروزگاری کے خاتمے اور دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے مہمند ایجنسی میں ماربل سٹی کے منصوبے کو سپیشل اکنامک زون میں لانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ خیبرایجنسی میں دوسو پچاس ، باجوڑ ایجنسی کے 148، مہمند ایجنسی کے 99، جنوبی وزیرستان کے چھ ، کرم ایجنسی کے دو، ایف آرکوہاٹ کے سات ، صنعتی یونٹس کی بحالی کے لئے بھی خصوصی منصوبہ پرکام شروع کرنے کی ہدایات کی ہے۔

(جاری ہے)

تاکہ بیروز گاری پر فوری طور پر قابو پایا جا سکے قبائلی علاقہ جات میں شدت پسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کامیابی کاروائیوں کے بعد امن وامان کی صورتحال میں بتدریج بہتری آئی ہے تاہم بیروز گاری کے خاتمے کے لئے مہمند ایجنسی میں ماربل سٹی کے منصوبے کو سپیشل اکنامک زون ایکٹ کے دائرہ کار میں لانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں