نوجوان ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ اور ایٹم بم سے بڑی قوت ہے،،عنایت اللہ خان

اگر ملک میں نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے صحیح سمت اور مثبت سوچ کو تعین نہ کیاگیا تو یہ ملک کے لیے تباہ کن ہوگا،سینئروزیرخیبرپختونخوا

اتوار 17 جنوری 2016 16:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء)خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا سب سے متحرک اور جاندار حصہ ہے اور پاکستان میں 11 کروڑ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ اور ایٹم بم سے بڑی قوت ہے ۔ اگر ملک میں نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے صحیح سمت اور مثبت سوچ کو تعین نہ کیاگیا تو یہ ملک کے لیے تباہ کن ہوگا۔

پاکستان تعلیم ، سائنس ،کھیل اور دوسرے شعبوں میں دنیا کے کسی بھی قوم سے کم نہیں لیکن پاکستان کی اصل قوت ملک کے نوجوان ہیں۔ جماعت اسلامی یوتھ فیسٹول کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ وہ شاہ طہماس فٹ بال اسٹیڈیم پشاور میں جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام پشاور یوتھ فیسٹول میں جوڈو کراٹے اور والی بال کے فائنل میچ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطا ب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرجماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال ، جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر حافظ حمیداللہ ، جنر ل سیکرٹری صدیق الرحمان پراچہ ، امیر جماعت اسلامی ٹاؤن فور فضل کریم ماشوخیل ، سیف اللہ ، نورغلام اور دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔ سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی یوتھ کے فیسٹول سے پورے دنیا کے لیے ایک اچھا پیغام ہوگا کہ پشاور ایک بار پھر امن اور پھولوں کے شہر بن گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سازشوں کے تحت ہمارے خطے کو میدان جنگ میں تبدیل کیا گیا اور پشاور میں ہمیشہ بین الاقوامی جنگیں لڑی گئی ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے زمین بہت زرخیز ہے لیکن کبھی بھی نوجوانوں کے صلاحیتوں سے استفادہ نہیں کیاگیا اب جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ نوجوانوں کا صحیح رخ متعین کریں گے اور مثبت سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کو منظم کر کے ملک کے تعمیر و ترقی کے لیے استعمال کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے پشاور کو کلین انیڈگرین کا نعرہ دیا اور اس نعرہ میں نوجوان ہمارے پشت پرکھڑے ہواور ہمارے پشت بان بنے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں بدامنی ، بے روزگاری ،لوڈشیڈنگ ، کرپشن اور جرائم کے خاتمے کے لیے دیانتدار اور نوجوان قیادت کی ضرورت ہے جو جماعت اسلامی کے پاس ہے اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے نعرے کو عملی جامہ پہناکر ملک کو ترقی کے راہ پر گامزن کریں گے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں