پشاور پولیس کا سرچ آپریشن ‘7افغان باشندوں سمیت24 مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 17 جنوری 2016 13:37

پشاور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 جنوری۔2016ء) پشاور پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے نواحی علاقوں تاج آباد اور دانش آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 24 مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

لیڈیزپولیس کی مدد سے 80 گھروں کی تلاشی لی گئی‘ پولیس کے مطابق تاج آباد اور دانش آباد کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشن کیاگیا۔ سرچ آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس کی مدد سے 80 گھروں کی تلاشی لی گئی۔ آپریشن کے دوران 7 افغان باشندوں سمیت 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جنہیں تھانہ پشتخرہ منتقل کرکے مزیدتفتیش کا سلسلہ شروع کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں