پشاور سمیت صوبے بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں عوامی نمائندگی بڑھانے کا فیصلہ

ہفتہ 16 جنوری 2016 17:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) پشاور سمیت صوبے بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں عوامی نمائندگی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پشاور ، ابیٹ آباد ، کوہاٹ ، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان ، چراٹ ، رسالپور ، مردان، نوشہرہ ، کے کنٹونمنٹ بورڈ کے موجودہ وارڈز میں آبادی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

نئے بننے والی وارڈز کو موجودہ الیکشن کادورانیہ مکمل ہونے پرآئندہ الیکشن میں شامل کر کے نئے حلقہ بندیوں کے تحت ان وارڈز میں بھی الیکشن ہو نگے ۔

وارڈز کی تعداد میں اضافہ کی تجویز پر منتخب ممبران کا موقف لینے کے ساتھ ساتھ عوامی نمائندوں سے بھی تجاویز لئے جائینگے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں صوبے بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کے پریذیڈنٹس کی جانب سے اجلاسیں طلب کر لی ہے جس میں وارڈز کی تعداد میں اضافہ پر منتخب ممبران سے تجاویز حاصل کر لی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں