پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا میں اہم اجلاس،صوبے میں قدرتی آفات سے تباہی پر غور

اجلاس میں شریک اداروں کا نقصانات میں کمی کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

جمعہ 15 جنوری 2016 14:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا میں اہم اجلاس منعقد ہو ا جس میں صوبے میں قدرتی آفات سے تباہی پر غورکیا گیا، اجلاس میں مختلف متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہوئے ،اجلاس میں شریک اداروں نے قدرتی آفات کی صورت میں نقصانات میں کمی کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں خصوصاً تعمیرات کے شعبے کو آفات سے محفوظ بنانا وقت کا اہم تقاضا ہے کیونکہ یہ صوبہ 2005 سے مسلسل قدرتی آفات کی زد میں ہے ۔

قدرتی آفات سے ممکنہ نقصانات میں کمی لانے کے لئے دفتر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی،خیبر پختونخوا میں عامر آفاق ڈائر یکٹر جنرل کی سربراہی میں یہ اجلاس ہوا جس میں اکیڈمی آف پشاور اور دیگر یونیورسٹی کی سطح پر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ سال 2015 میں ہونے والے قدرتی آفات جس میں پشاور اور اس کے گردو نواح میں ہونے والی طوفانی بارشیں،چترال کا سیلاب اور 26 اکتوبر کے زلزلے سے پورا صوبہ بہت متاثر ہوا۔

جبکہ اکتوبر کے بعد سے اب تک مسلسل چھوٹے زلزلے محسوس ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے،خیبر پختونخوا صوبے کے تمام علاقوں کو ممکنہ قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات میں خاطر خواہ کمی لانے کے لئے پر امید ہے اور وہ دن دور نہیں جس میں ہم کامیابی سے ہمکنار ہونگے۔ اجلاس سے مشترکہ خطاب کر تے ہوئے محمد علی،انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور اور امیر نواز ڈین فیکلٹی ،سینٹر فار ڈیزاسٹر یونیو رسٹی آف پشاور نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کو قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات میں کمی لانے کے لئے یہ ادارے پی ڈی ایم اے کا بھر پور ساتھ دینگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں