پشاور‘ پہلے پاکستان تحریک انصاف کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا گیا

جمعرات 14 جنوری 2016 19:09

پشاور‘ پہلے پاکستان تحریک انصاف کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا گیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) ہاتھیان میں پہلا پاکستان تحریک انصاف کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح۔کھیل کھود صحت مند معاشرے کی ضمانت اور لازم جزو ہے۔ ضلع مردان میں کھیلوں کے فروغ پر رواں سال 3 کروڑ 90 لاکھ روپے خرچ کرینگے۔ اپنے انتخابی وعدوں کو ہر صورت پورا کرینگے۔گورنمنٹ ڈگری کالج تخت بھائی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے سپورٹس کمپلیکس مکمل کر لیا گیا ہے۔

جو آئیندہ چند دنوں میں سپورٹس سرگرمیوں کیلئے کھول دیا جائیگا۔ ضلع مردان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھارہے ہیں۔ اس ضمن میں کوئی کسر اُٹھا نہ رکھیں گے۔ گزشتہ چند ماہ میں ضلع مردان کھیلوں کی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار رُکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک کمیٹی مردان کے چئیرمین افتخار علی مشوانی نے گزشتہ روز ہاتھیان میں پہلا پاکستان تحریک انصاف کرکٹ ٹورنمنٹ کی افتتاحی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے جونئیر سپورٹس کمپلیکس پر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء اینجنئیر عادل نواز خان، پرنسپل افتخار علی، سجاد انور اور دیگر بھی موجود تھے۔ افتتاحی میچ کوینز کرکٹ کلب اور سخاکوٹ ایلیون کے درمیان کھیلا گیا۔بعد ازاء اُنہوں نے جونئیر سپورٹس کمپلیکس ہاتھیان میں 60 لاکھ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ اور کہا کہ کھیل کھود معاشرے کا لازم جزو ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں