پشاور ‘ پولیس کی کارروائی ‘ غیر قانونی اسلحہ برآمد

جمعرات 14 جنوری 2016 14:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) پولیس نے بھانہ ماڑی میں گاڑی سے بڑی تعداد غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے ایک ملزم کو تعداد میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق پشاورکے علاقے بھانہ مڑی میں پولیس نے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ۔ پولیس نے گاڑی میں سوارایک ملزم کو حراست میں لے لیا ‘ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق گاڑی سے 4 کلاشنکوف ، 3 رپیٹر ، 40 پستول اور 400 کارتوس برآمد ہوئے ہیں، برآمد کیا گیا اسلحہ ملک کے دیگر علاقوں میں اسمگل کیا جانا تھا، فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں