وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت

بدھ 13 جنوری 2016 22:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کوئٹہ کے سٹیلائٹ ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ فعل قرار دیا ہے او ر کہا ہے کہ اس قسم کے ناپاک عزائم سے دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم و ہمت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے آخری لمحے تک قوم و ملک کے دشمنوں کا پیچھا کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں