پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

muhammad ali محمد علی بدھ 13 جنوری 2016 19:29

پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13جنوری 2016 ء) پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دارلحکومت پشاور اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام میں شدید خوف و حراس پھیل گیا ہے۔ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ زلزلے کی شدت 9-4 جبکہ مرکز افغانستان تاجکستان کا علاقہ بتایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں