صحت مند معاشرہ کی تشکیل کیلئے یونین کونسل کی سطح پر سپورٹس مقابلے شروع کیے جائینگے ‘ عاصم خان

بدھ 13 جنوری 2016 14:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جنوری۔2016ء)پشاور میں سپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے یونین کونسلوں کی سطح پر سپورٹس سامان کی فراہمی کاآغاز کردیاگیاہے‘ جبکہ 2016ء میں پشاور کے چاروں ٹاؤنز میں سپورٹس کمپلیکس قائم کیے جائینگے ‘ اس حوالے سے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں ٹاؤن ون کے 25یونین کونسلز میں سپورٹس سامان کی تقسیم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی‘ ضلع ناظم پشاور نے کہاکہ اگلے مہینے چار کروڑ روپے کی لاگت سے خریداجانے والا سامان ضلع کے تمام پچیس یونین کونسلز میں تقسیم کیاجائیگا‘ جبکہ اسی سال پشاور کے چاروں ٹاؤنز میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کاکام شروع ہوجائیگا‘ انہوں نے کاکہ صحت مند معاشرہ کی تشکیل کیلئے یونین کونسل کی سطح پر سپورٹس مقابلے شروع کیے جائینگے جبکہ یونین کونسلز کی ونر ٹیم ضلع کی سطح پر ٹورنامنٹ منعقد کیاجائیگا جس سے باصلاحیت کھلاڑی پیدا کیے جاسکیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں