پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں وفاق مضبوط ہوا ‘موجودہ حکومت فیڈریشن کو کمزور کرنے پر تلی ہے ‘پاک چین اقتصادی راہداری پرمسلم لیگ (ن)ایک طرف اوردیگر تمام جماعتیں دوسری طرف ہیں‘ سندھ حکومت نے تھر میں قحط سے ہلاکتوں کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے کئی اہم اقدامات کئے ہیں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی غلام احمد بلور کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے بعدمیڈیا سے گفتگو

منگل 12 جنوری 2016 22:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں فیڈریشن مضبوط ہوئی موجودہ حکومت فیڈریشن کو کمزور کرنے پر تلی ہوئی ہے ‘پاک چین اقتصادی راہداری پرمسلم لیگ نواز ایک طرف جبکہ دیگر تمام جماعتیں دوسری طرف ہیں‘تھر میں قحط سے ہلاکتوں پر سندھ حکومت نے وہاں کئی اہم اقدامات کئے ہیں۔

وہ منگل کو پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اے این پی کے رہنماء غلام احمد بلور سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے بعدمیڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید خورشید شاہ نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر مسلم لیگ (ن) کا موقف الگ جبکہ دیگر تمام سیاسی جماعتوں کا الگ ہے حکومت آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں کے مطابق منصوبے پر عمل کرے۔

سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے دور حکومت میں فیڈریشن مضبوط ہوئی اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو حقوق دیئے گئے موجودہ حکومت نے پھر سے صوبوں کونظرانداز کرنا شروع کردیا ہے اس سے فیڈریشن کو نقصان پہنچے گا۔تھرمیں قحط سے ہونے والی اموات کے حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے وہاں کئی اہم اقدامات کئے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں