داعش سمیت تمام کالعدم تنظیمیں پنجاب میں موجود ہے ،سید خورشیدشاہ

پاک چائنہ اقتصادی راہداری کیلئے مختص فنڈ سے پنجاب میں ترقیاتی کام کیوں شروع کئے گئے ہیں؟ ،اپوزیشن لیڈر کی پشاورمیں میڈیا سے گفتگو

منگل 12 جنوری 2016 19:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تمام کالعدم تنظیمیں پنجاب میں موجود ہے جنہیں حکومت کی سرپرستی حاصل ہے ۔ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کیلئے مختص فنڈ سے پنجاب میں ترقیاتی کام کیوں شروع کئے گئے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزرہنماء حاجی غلام احمد بلور سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی۔

تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہناتھا کہ داعش سمیت تمام کالعدم تنظیمیں پنجاب میں موجود ہیں ،داعش کیلئے پنجاب سے لوگ شام جارہے ہیں کالعدم تنظیموں کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے ،خورشید شاہ نے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری پر مرکزی حکومت اکیلی ہوگئی ہے تمام سیاسی جماعتیں اور اپوزیشن ایک طرف ہے ، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مرکزی حکومت اکنامک کاریڈور منصوبے کو بھی دیگر متنازعہ منصوبوں کی طر ح نہ بنا ئیں ۔

(جاری ہے)

ایران اور سعودی عرب تنازعہ میں پاکستان کردار کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر کا کہناتھا کہ پاکستان لیڈر اشپ کا کردار ادا کرے ہم صرف خوش کرنے کی بات کررہے ہیں ۔خورشید شاہ نے کہا کہ کراچی میں آپریشن جاری ہیں رینجر وزیراعلی سندھ کو ثبوت فراہم کرے ،سندھ حکومت اور رینجرزمل کر کام کرے تونتائج بہتر ہونگے ، خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے فیڈریشن کو مضبوط بنایا مگر وزیراعظم نے صوبوں کے اعتماد کو تارتار کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن صرف سندھ میں نہیں دوسرے صوبوں میں بھی ہے۔ کرپشن ملک میں ایک بہت بڑاناسورہے ملکرختم کرناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اقتصادی راہداری منصوبے میں صرف لالی پاپ دیاگیاہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں