فیس بک کی دوستی محبت میں بدل گئی ، بھارتی لڑکی پاکستانی نوجوان کے ساتھ رشتہ ازواج میں منسلک ، انتہا پسند بھارتی تنظیموں سے زندگی کو خطرہ ہے واپس نہیں جانا چاہتی

ویزہ مدت میں توسیع کی جائے ، مہرالنساء کی پاکستانی حکام سے درخواست

منگل 12 جنوری 2016 13:59

فیس بک کی دوستی محبت میں بدل گئی ، بھارتی لڑکی پاکستانی نوجوان کے ساتھ رشتہ ازواج میں منسلک ، انتہا پسند بھارتی تنظیموں سے زندگی کو خطرہ ہے واپس نہیں جانا چاہتی

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) فیس بک کی دوستی محبت میں بدلنے پر بائیس سالہ بھارتی لڑکی پاکستانی نوجوان کے ساتھ رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی لڑکی مہرالنساء جو کہ باضابطہ ویزا لے کر پاکستان آئی نے وادی کالام کے رہائشی چوبیس سالہ نوجوان اعجاز خان کے ساتھ گزشتہ ہفتے خفیہ شادی کر دلی تاہم مہرالنساء کے ویزے کے مدت ختم ہونے پر اب جوڑے نے شادی کا اعلان کر دیا ۔

مہرالنساء کا کہنا ہے کہ وہ بھارت سے بھاگ کر یہاں آئی ہے تاکہ اپنی مرضی کی شادی کر سکے اور اگر اب اسے واپس کیا گیا تو بھارتی انتہا پسند تنظیم سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے مہرالنساء پاکستانی حکومت سے درخواست کی ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر اس کے ویزے کی مدت میں توسیع کی جائے گی کیونکہ وہ یہاں اپنے پاکستانی شوہر کے ساتھ بے حد خوش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں