چیئرمین عمران خان کادورہ پشاور،غلام احمدبلور کے گھر گئے،تعزیت اورفاتحہ خوانی کی

پیر 11 جنوری 2016 22:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے ہمراہ ایم این اے حاجی غلام احمد بلور کے گھر گئے اور اُن سے اُن کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی وہ کچھ دیر اُن کے ساتھ رہے اور اُن سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ایم این اے جہانگیر ترین، صوبائی وزراء ، شہرام ترکئی، عاطف خان اور شاہ فرمان بھی اس موقع پر موجو د تھے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں