صوبائی حکومت کے نو قائم شدہ خود مختار اتھارٹیز، ،کمپنیز اور بورڈز سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس

اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی، ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اوربورڈآف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈکومکمل خودمختاری دینے کافیصلہ ،،بیوروکریسی اور روایتی سرکاری خط وکتابت کی پیچیدگیوں سے آزاد کر دیا جائیگا،وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک

پیر 11 جنوری 2016 22:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے متعلقہ محکموں کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی، ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اوربورڈآف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے معاملات بہتر انداز میں چلانے کیلئے ان کو مکمل مالی و انتظامی خود مختاری دی جائے اور انہیں بیوروکریسی اور روایتی سرکاری خط وکتابت کی پیچیدگیوں سے آزاد کر دیا جائے تاکہ یہ اپنے معاملات اور فیصلے متعلقہ بورڈ یا اتھارٹی کی سطح پر طے کرسکیں اور ان کے اہداف کا حصول آسان ہو سکے اور انکی خدمات سے عوام کو جلد فوائد مل سکیں انہوں نے حکام کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومت کے نو قائم شدہ تمام خود مختار بورڈز، ، کمپنیز اور اتھارٹیز کے تحت ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں اور اس راہ میں حائل تمام مالی، انتظامی اور قانونی رکاوٹیں ترجیحی بنیادوں پر دور کی جائیں کیونکہ ان ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ سے نہ صرف ان کی لاگت میں اضافہ برداشت کرنا پڑتا ہے بلکہ اس تاخیر سے بالآخر نقصان عوام کو اُٹھا نا پڑتا ہے وہ پیر کے روز صوبائی حکومت کے نو قائم شدہ خود مختار اتھارٹیز، ،کمپنیز اور بورڈز سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ایم این اے جہانگیر ترین، سینٹر محسن عزیز او ر نعمان وزیر بھی اس موقع پر موجود تھے صوبائی وزراء عاطف خان، شاہ فرمان، اشتیاق ارمڑ اور اکبر ایوب ، چیف سیکرٹری امجدعلی خان کے علاوہ مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء کو اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی، بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ،ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق مختلف معامالات کے علاوہ بلین ٹری سونامی، سوات ایکسپریس وے، اسپورٹس گراؤنڈز کی تعمیر، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں الگ الگ تفصیلی بریفینگ دی گئی اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے تحت صوبے کے مختلف علاقوں خصوصاً حطار میں انڈسٹریل زونز کے قیام پر کام زور و شور سے جاری ہے اس مقصد کیلئے مطلوبہ زمین حاصل کرلی گئی ہے اور آئندہ مارچ تک کارخانے لگانے کے خواہشمندلوگوں کو رقم کی ادائیگی پر پلاٹس فراہم کردیئیجائیں گے اس موقع پر کے پی بورڈ آف انوسٹمنٹ سے متعلق دی جانے والی بریفینگ میں بتایا گیا کہ بورڈ نے صوبے میں روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کی غرض سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا اور اس وقت بہت سارے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے صوبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں کے پی بورڈ آف انوسٹمنٹ سے متعلق قوانین سازی سے جڑے معاملات پر بھی تفصیلی غور وخوض کے متعدد اہم فیصلے کئے گئے ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی سے متعلق بریفینگ میں بتایا گیا کہ اتھارٹی صوبے میں نئے قائم ہونے والی صنعتوں کو ہنر مند افراد کی فراہمی کیلئے صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کر رہی ہے جس میں مائیکروہائیڈل پاور جنریشن اور جیم سٹون کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں جیم سٹون کٹنگ کیلئے ایک تربیتی ادارہ قائم کیا جائے گابلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ اگلے مہینے تک صوبے میں منصوبے کے تحت 250 ملین پودے لگائے جائیں گے وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ صوبے میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کو روکنے کیلئے موجودہ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے جبکہ ان قوانین کو مزید سخت اور موثر بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق بریفینگ میں بتایا گیا کہ اتھارٹی کے تحت ترقیاتی کاموں کا پی سی ٹو منظور ہو گیا ہے جن میں گلیات کے علاقے کی ترقی کیلئے ایک ماسٹر پلان بھی شامل ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت ایک مکمل خود مختار بور ڈ قائم کیا جائے گا بورڈ کے چیئرمین کے ساتھ ساتھ زیادہ ترممبران بھی نجی شعبے سے لئے جائیں گے صوبے میں کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر کے منصوبے سے متعلق بریفینگ میں شرکائے اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے بھر میں ڈیڑھ سو پلے گراؤنڈز کی تعمیر پر کام جاری ہے اور یہ اگلے دو مہینوں کے اند راندر مکمل ہو جائے گا اجلاس نے فیصلہ کیا کہ صوبے کے تمام سرکاری سکولوں کے پلے گراؤنڈز بھی اسی منصوبے کے تحت تعمیر کئے جائیں گے شرکائے اجلاس کو مجوزہ سوات ایکسپریس وے کے مختلف پہلوؤں خصوصاً وسائل کی فراہمی کے بارے میں بھی بریفینگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں