وزیراعظم نواز شریف نے بلور ہاؤس جا کر غلام احمد بلور سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی

پیر 11 جنوری 2016 17:33

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور کی رہائش بلور ہاؤس جا کر ان سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کچھ دیر ان کی رہائش پر رہے اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما پیر صابر شاہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں