ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016ء ، ٹرافی کی رونمائی اے پی ایس سکول پشاور میں کر دی گئی

پیر 11 جنوری 2016 11:08

ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016ء ، ٹرافی کی رونمائی اے پی ایس سکول پشاور میں کر دی گئی

پشاور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11جنوری- 2016ء) ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016ء کی ٹرافی کی رونمائی پشاور کے اے پی ایس سکول میں کر دی گئی ، ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی تقریب میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت میں 8 مارچ سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ کی ٹرافی پاکستان میں سب سے پہلے خیبر پختونخوا کے دارلحکومت پشاور پہنچی جہاں آرمی پبلک سکول کے طلباء نے اپنے ہاتھوں سے ٹرافی کی رونمائی کی ۔ ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی تقریب میں موجود تھے ، ورلڈ ٹی ٹونٹی کی ٹرافی منگل کو لاہور پہنچے گی جس کے بعد دنیا کے سفر پر گامزن ٹرافی بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہو گی ۔

ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016ء ، ٹرافی کی رونمائی اے پی ایس سکول پشاور میں کر دی گئی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں