صوبائی حکومت تبدیلی کے نعرے کو حقیقت میں بدلنے کیلئے نظام کو درست کرنے پر عمل ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جنوری

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 09/01/2016 - 18:15:04 وقت اشاعت: 09/01/2016 - 18:13:23 وقت اشاعت: 09/01/2016 - 18:13:23 وقت اشاعت: 09/01/2016 - 18:13:23 وقت اشاعت: 09/01/2016 - 18:12:16 وقت اشاعت: 09/01/2016 - 18:12:16 وقت اشاعت: 09/01/2016 - 18:12:16 وقت اشاعت: 09/01/2016 - 18:09:46 وقت اشاعت: 09/01/2016 - 18:09:42 وقت اشاعت: 09/01/2016 - 18:09:42 وقت اشاعت: 09/01/2016 - 18:09:42
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

صوبائی حکومت تبدیلی کے نعرے کو حقیقت میں بدلنے کیلئے نظام کو درست کرنے پر عمل پیرا ہے ،پرویزخٹک

ہم نے صحت، تعلیم، پولیس، پٹوار سسٹم کو درست سمت میں آگے لے جانے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں , پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے نہروں کو پکا کیا جا رہا ہے ،ٹیوب ویلوں پر سولر سسٹم بھی نصب کئے جارہے ہیں،وزیراعلی خیبرپختونخوا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 جنوری۔2016ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت تبدیلی کے نعرے کو حقیقت میں بدلنے کیلئے نظام کو درست کرنے پر عمل پیرا ہے جس کا مقصد عام آدمی کو وہی سہولیات فراہم کرنا ہے جو اس ملک کے طاقتور طبقوں کو حاصل ہیں اور غریب و کمزور طبقے ان کیلئے ترس رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت عام آدمی کی بہتری کیلئے زندگی کے ہر شعبے میں بہتری لارہی ہے اور پاکستان تحریک انصاف نے تبدیلی کا جو نعرہ لگایا تھا اس پر عمل کرکے ہم نے صحت، تعلیم، پولیس، پٹوار سسٹم کو درست سمت میں آگے لے جانے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں جبکہ بیروزگاری کے مکمل خاتمے اور معاشی ترقی کی خاطر صوبے میں صنعتیں لگار ہے ہیں صوبے کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے عوام کی ترقی و خوشحالی کی خاطر اس طرح کے اقدامات کرنا ان کے اولین فرائض میں شامل ہے اس لئے وہ آرام سے نہیں بیٹھے ہیں بلکہ دن رات اس نظام کو درست کرنے کیلئے اپنی کوششوں میں لگے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا گراف روز بروز اُوپر جارہا ہے اور لوگ اس میں شامل ہورہے ہیں ان خیالا ت کا اظہار اُنہوں نے ضاخیل بالا کے مقام پر ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کے دوران کیا ا س موقع پر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل،ایم پی اے ارباب جہانداد خان ، ادریس خٹک، ضلع ناظم لیاقت خٹک، نائب ضلع ناظم نوشہرہ اشفاق خٹک تحصیل ناظم رضا اﷲ خان، تحصیل نائب ناظم زر عالم خان،تحصیل کونسلر شاہ سعود ،ممبر ضلع کونسل حسین احمد خٹک و دیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے جلسے میں یونین کونسل اضاخیل بالا کے ویلج کونسل تھری کے نائب ناظم میر افضل خان، کونسلر ز تحسین اﷲ، محمد وسیم ، عاطف اقبال و دیگر شخصیات نے اپنے حامیوں اور خاندانوں سمیت مسلم لیگ ن اور اے این پی سے سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کیا وزیراعلیٰ نے اس موقع پر علاقے کیلئے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ علاقے کیلئے ہائیر سیکنڈری سکول کی تعمیر پر کام جاری ہے جبکہ تالاؤ کے مقام پر ایک رورل ہیلتھ سنٹر کے قیام کی منظوری بھی ہو چکی ہے انہوں نے کہاکہ علاقے میں واقع ندی کے پانی سے نشیبی علاقوں کو سیلاب کے خطرات سے بچانے کی غرض سے ایک منصوبے کیلئے 18 کروڑروپے منظور ہو چکے ہیں اور اس پر تعمیراتی کام بھی جلد شروع ہو جائے گا جبکہ متعلقہ علاقے میں سڑکوں،کوچہ جات، نالیوں کے تمام کام موجودہ دور حکومت ہی میں مکمل کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ بجلی کے کھمبوں کی تنصیب اور دیگر مسائل آئندہ دو تین مہینوں میں ہی حل کئے جائیں گے اور گیس فراہمی کیلئے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک کوشش کر

مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

09/01/2016 - 18:12:16 :وقت اشاعت