نوجوان پاکستان کا بہتر مستقبل ،اپنی تمام صلاحیتیں ملکی ترقی ونیک نامی کیلئے استعمال کریں، محمد رضوان

کھیل اورتعلیم کسی بھی شعبے میں بھر پور محنت کرکے ایک بہتر مقام حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کسی کا محنت ضائع نہیں کرتا، وکٹ کیپر کرکٹر کا طلباء و طالبات سے خطاب

ہفتہ 9 جنوری 2016 17:39

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ نازوکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہاکہ نوجوان پاکستان کے بہتر مستقبل ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اپنی تمام صلاحیتیں ملک وقوم کی ترقی ونیک نامی کیلئے استعمال کرے،کھیل اورتعلیم کسی بھی شعبے میں بھر پور محنت کرکے ایک بہتر مقام حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کسی کا محنت ضائع نہیں کرتا۔

ان خیالات کا ظہار انہوں نے گزشتہ روزلطیف آباد میں واقع یونیک وڑن سکول کے دورے کے موقع پر طلبہ وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وکٹوں کے عقب اور وکٹوں کے آگے بیٹسمین کے طور پر اپنا فاتح کردار نبھانے کی صلاحیت رکھنے والیمحمد رضون نے کہاکہ ہمارے نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں ان جیساقابل دنیاکے کسی بھی حصے میں نہیں البتہ اگر وہ خود غلط سرگرمیوں سے بچاکر مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھ کر اپنے اپنے شعبے میں محنت جاری رکھیں ،تب جاکر ایک بہتر مقام حاصل کرسکتے ہیں۔

اشد لطیف کی طرح کا خدا اد صلاحیتوں کامالک وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہاکہ کرکٹ کیریئرکے آغازسے لیکرآج تک محنت کرتارہاہوں اپنی محنت نہیں چھوڑی یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میری محنت کا صلہ دیااور قومی ٹیم کا حصہ بن گیاہوں جس پر جتنابھی شکراداکروں وہ کم ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں