افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ میں امریکی ڈرون حملے میں 4پاکستانی جنگجو ہلاک

ہفتہ 9 جنوری 2016 15:33

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ میں امریکی ڈرون حملے میں 4پاکستانی جنگجو ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق صوبائی گورنر کے ترجمان عبدالغنی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈرون حملہ ضلع سہگل کے علاقے چوگان میں کیا گیا جہاں ایک ڈرون طیارے نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4پاکستانی عسکریت پسند مارے گئے ۔حملے میں شہریوں کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں