فاٹا ریفارمز کمیٹی چوری چھپے دوروں کی بجائے پانچ دن پہلے اعلان کریں،اخونزادہ چٹان

مناظرہ پولیٹیکل ایجنٹ کے کمپاؤنڈ کی بجائے کھلے میدان میں کیاجائے ،فاٹا سیاسی اتحاد

جمعہ 8 جنوری 2016 17:36

پشاور((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) ) فاٹا ریفارمز کمیٹی چوری چھپے دوروں کی بجائے پانچ دن پہلے اعلان کریں اور ملاقات میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو دعوت دی جائے گورنر خیبر پختونخوااور فاٹا سیکرٹیریٹ کے بیورو کریٹ ،ریفا مز کمیٹی کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مناظرہ سے مراعات یافتہ طبقہ کے ساتھ ساتھ یوتھ،وکلاء برادری ، مذہبی اور سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کو بھی دعوت دی جائے تاکہ حقیقت سامنے آجائے۔

جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹیریٹ مرکز اسلامی میں اخونزادہ چٹان کی زیر صدارت فاٹا سیاسی اتحاد کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں جماعت اسلامی کے صاحبزادہ ھارون الرشید ، زر نور آفریدی ، ANP کے نثار مہمند ،مسلم لیگ (ن) کے نظر دین ،PPP کے جانگریز اور ملک غلام ،JUI کے مولانا عصمت اﷲ ،قومی وطن پارٹی کے ملک اکبر جمال ، مصطفیٰ ، نیشنل پارٹی کے اعجاز ،فاٹا لائرز فورم کے صدر رحیم شاہ ، تاج محل آفریدی ، رشید احمد مہمند،کر م ایجنسی سے حکمت خان ،خیبر ایجنسی سے زرغون شاہ آفریدی شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فاٹا ریفارمز کمیٹی چوری چھپے دوروں کی بجائے پانچ دن پہلے اعلان کریں اور ملاقات میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو دعوت دی جائے گورنر خیبر پختونخوااور فاٹا سیکرٹیریٹ کے بیورو کریٹ ،ریفا مز کمیٹی کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایک ہزارمراعات یا فتہ طبقے کی رائے کو ایک کروڑ قبائلی عوام پر مسلط کر رہے ہیں جو سرا سر ظلم اور ناانصافی ہے ، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے مقررین نے کہا کہ FCR کو ختم کر کے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے ۔

دفعہ 247 میں ترمیم کر کے قبائلی عوام کے آئینی حقوق بحال کئے جائیں اور فاٹا کے متاثرین کی دوبارہ بحالی کیلئے پانچ سو ارب روپے کے مالی پیکج کا اعلان کیا جائے۔فاٹا کے عوام انصاف ،امن ،تعلیم ،ترقی اور جمہوریت چاہتے ہیں ۔۔اجلاس میں طے ہوا کہ آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کیلئے 14 جنوری کو پشاور پریس کلب میں 10:30 بجے دن اجلاس منعقد ہو گا جس میں فاٹا سیاسی اتحاد کے ذمہ داران کے علاوہ کمیٹی کے تین تین ممبران بھی شرکت کریں گے اور تمام ایجنسیوں کے صدوراور جنرل سیکرٹریز بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں