پشاور : خاتون کی ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ،تین لڑکیاں ،ایک لڑکا شامل

جمعہ 8 جنوری 2016 15:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں خاتون کی ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے بچوں میں تین لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں پارا چنار سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا بچوں میں تین لڑکیاں اور لڑکا شامل ہے ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام بچوں کا چیک اپ کر لیا گیا ہے بچے صحت مند اور وزن بھی نارمل ہے ۔ بچوں کی ماں بھی صحت مند ہے جنہیں جلد ہی ہسپتال سے ڈسچارج کر کے گھر منتقل کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں