پشاور : آل پارٹیز کانفرس کا اقتصادی راہداری منصوبے پر تحفظات کا اظہار ‘ وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کے لیے سات رکنی کمیٹی بنا دی

جمعرات 7 جنوری 2016 22:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) پشاور میں آل پارٹیز کانفرس نے اقتصادی راہداری منصوبے پر تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کے لیے سات رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔ کل جماعتی کانفرس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ 28 مئی کو وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے طلب کردہ اے پی سی کے اعلامیہ سے مطابقت نہیں رکھتا جس سے خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے عوام کی حق تلفی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں اس منصوبے سے متعلق پائے جانے والے ابہام فوری طور دور کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اے پی سی میں شریک سیاسی جماعتوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ اقتصادی راہداری کے موجودہ نقشوں میں صنعتوں کے لیے گیس پائپ لائن اور بجلی ٹرانسمیشن لائن کا کوئی تذکرہ نہیں جبکہ صنعتی اور تجارتی زون کا بھی کوئی ذکر نہیں۔ اعلامیہ کے مطابق 28 مئی کی اے پی سی کے اعلامیہ پر من و عن عمل کرنے پر زور دیا گیا۔ کانفرس میں اقتصادی راہداری کی اصل صورتحال جانے کے لیے سات رکنی کمٹی تشکیل دی گئی جس کے ارکان میں وزیر اعلی خیبر پختون خوا ہ پرویز خٹک، مولانا فضل الرحمن، میاں افتخار حسین، محمود جان اچکزئی شامل ہونگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں