محکمہ انسداددہشت گردی کی کاروائی،کالعدم تنظیم کے تین کارندے گرفتار،اشتعال انگیزیرپمفلٹ برآمد

جمعرات 7 جنوری 2016 20:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء)محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں ایک کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تین کارندوں کوگرفتارکرلیا ہے،گرفتارملزمان اشتعال انگیز پمفلٹ تقسیم کررہے تھے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کی دیر کالونی پشاور میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کی گئی جس کے دوران رحیم اﷲ، ضبغت اﷲ اور سجاد حسین نامی کارندوں کو دہشت گرد تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے گرفتار کر لیا سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم پر منتقل کر دیا گیا گرفتارملزمان افغان باشندے ہیں کالعدم تنظیم کے گرفتارملزمان سے درجنوں پمفلٹ برآمد کئے گئے ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں