چائلڈ ہوپ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں اختتام پذیر

بدھ 6 جنوری 2016 21:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء ) چائلڈ ہوپ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں اختتام پذیر ہوگئی انڈر 12 میں جلیل جبکہ انڈر16 کا ٹائٹل وقاص احمد نے اپنے نام کرلی ، مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران شاہد نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ حقیر اﷲ اکاؤنٹینٹ خیبرپختونخوا پولیس ، خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی امجد خان ، پشاور ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن سیکرٹری میاں صداقت شاہ ، پی کے فور فاؤنڈیشن کے چیئر مین ملک ہدایت خان ، مسعود احمد ، سپورٹس بورڈ بیڈمنٹن کوچ ندیم خان اور آرگنائزنگ سیکرٹری حیات اﷲ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

رائٹ ٹو پلے کے تعاون اور پی کے فور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چائلڈ ہوپ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ طارق ودود بیڈمنٹن ہال قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہوئی جس میں انڈر12 کا فائنل عمر اور جلیل کے مابین کھیلاگیا جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعدجلیل نے عمر کو 21-19 ، 21-18 ، 21-17 اور 19-21 سے شکست دی ، جبکہ انڈر 16 فائنل میں وقاص احمد نے محمد وقار کو 21-14,21-18اور 21-12 سے شکست دی ۔ چیمپئن شپ میں پشاور ڈسٹرکٹ کے 50 سے زائد کھلاڑیوں نے دو مختلف کیٹگریز میں حصہ لیا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں