خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس

اجلاس میں کسانوں کیلئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب و اجراء پر تفصیل سے بحث کی گئی

بدھ 6 جنوری 2016 18:36

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 06 جنوری۔2015ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس بد ھ کے روز رکن صوبائی اسمبلی ارباب جہانداد خان کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت اکرام اﷲ خان گنڈا پور، پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت محترمہ زرین ضیاء، اراکین صوبائی اسمبلی محمود جان، ضیاء اﷲ خان بنگش، جمشید خان اورمحترمہ رقیہ حنا کے علاوہ صوبائی سیکرٹری زراعت اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں کسانوں کیلئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب و اجراء پر تفصیل سے بحث کی گئی ۔اب تک زرعی ٹیوب ویلوں کے لئے 80 فیصدفنڈز حکومت فراہم کرتی تھی جبکہ 20 فیصد کسان خودخرچ کرتے تھے۔جبکہ اس بارے میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سال سے زرعی ٹیوب ویلوں کے لئے 75فیصد فنڈز حکومت اور 25فیصد فنڈ کسان خود فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے زرعی زمینوں پرہاؤسنگ سوسائٹیوں کے قیام پرتشویش کا اظہا کیا اور صوبائی وزیر زراعت کی زیر قیادت بشمول چیئر مین مذکورہ قائمہ کمیٹی ، سیکرٹری زراعت محکمہ مال اور محکمہ قانون کے نمائندوں پر مشتمل ایک اجلاس بھی طلب کیا گیاجو مذکورہ مسئلہ کا حل تلاش کرے گا۔

علاوہ ازیں سبزی منڈی پشاور میں قائم دکانوں کی جگہ غیر قانونی بیت الخلاء کی تعمیر کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ ایک ماہ کے اندر انہیں متبادل جگہ پر منتقل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں