پاک چین اقتصادی راہداری ملک کیلئے اچھا موقع ہے، منصوبے سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کی دوڑ میں شامل ہو جائیگا‘ اقتصادی راہداری سے متعلق تنازعہ منصوبے کو نہ سمجھنے کی وجہ سے ہے‘ پاک چین اقتصادی راہداری میں کوئی نئی موٹروے نہیں بلکہ ایک سے زائد روٹ ہوں گے، لڑائی جھگڑے سے سرمایہ کار واپس جائے تو بہت نقصان ہو گا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کاتقریب سے خطاب

بدھ 6 جنوری 2016 13:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری ملک کیلئے اچھا موقع ہے، منصوبے سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کی دوڑ میں شامل ہو جائے گا،اقتصادی راہداری سے متعلق تنازعہ منصوبے کو نہ سمجھنے کی وجہ سے ہے، پاک چین اقتصادی راہداری میں کوئی نئی موٹروے نہیں بلکہ ایک سے زائد روٹ ہوں گے، لڑائی جھگڑے سے سرمایہ کار واپس جائے تو بہت نقصان ہو گا۔

وہ بدھ کو یہاں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور حمایت سے تیار کیا گیا، راہداری منصوبہ کسی ایک صوبے کیلئے نہیں بلکہ پورے خطے کیلئے ہے،اقتصادی راہداری کے مشرقی اور مغربی روٹ میں کوئی تخصیص نہیں، لڑائی جھگڑے سے سرمایہ کار واپس گئے تو بہت نقصان ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں، 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں زیادہ فنڈز توانائی منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی نئی سڑک نہیں بنائی جا رہی اور نہ ہی کسی صوبے کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، اقتصادی راہداری کے ایک سے زائد روٹ ہوں گے،21ویں صدی اقتصادیات اور معاشیات کی صدی ہے، اقتصادی راہداری کو شفاف رکھا گیا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری ملک کیلئے اچھا موقع ہے، منصوبے سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کی دوڑ میں شامل ہو جائے گا،اقتصادی راہداری سے متعلق تنازعہ منصوبے کو نہ سمجھنے کی وجہ سے ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں