کہ این سی ایوارڈ میں تاخیری حربے چھوڑ کر وفاقی حکومت فی الفور اس کا اعلان کرے،صوبائی وزیر خزانہ مظفرسید

پیر 4 جنوری 2016 22:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء)صوبائی وزیر خزانہ مظفرسید نے کہا ہے کہ این سی ایوارڈ میں تاخیری حربے چھوڑ کر وفاقی حکومت فی الفور اس کا اعلان کرے،مرکزی حکومت صرف ایک صوبے کو نوازنا چھوڑ دے۔وہ پیر کے روزچارسدہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔انھوں نے وزیر اعظم سے مطابلبہ کیا کہ بارش بن کر صرف پنجاب پر برسنا چھوڑ دیں اور دیگر صوبوں کو بھی پاکستان کا حصہ سمجھ کر ان کو حقوق دیں۔

(جاری ہے)

مظفر یسد نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت نے دیگر صوبوں کو اپنے حقوق نہ دیں تو یہ آئین کی خؒاف ورزی ہوگی اور آئین کی خلاف ورزی کا رکاب کرنے والوں کو حکومت کرنے کا کوئی حق حٓصل نہیں۔انھوں نے کہا صوبائی حقوق اپنے آئینی اور مالیاتی حقوق کے لیے ہر جائز حد تک جائے گی اور ہم دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی دعوت دیں گے کہ صوبائی حقوق کی اس جنگ میں ہمارا ساتھ دیں ۔انھوں نے کہا کہ ہم نے بجلی منافع کا حق لا کر دکھایا ہے لییکن یہ جنگ ابیھی ختم نہیں ہوئی ہے۔انھوں نے کہا اس بات میں کسی بھی سیاسی جماعت کا اختلاف نہیں کہ خیبر پختونخوا کے عوام کاا ن کا حق ملنا چاہیے لیکن اس کے لیے عملی جدوجہد جماعت اسلامی نے کی ہے اور یہ جدوجہد سراج الحق کی قیادت میں نجاری رہے گی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں