پشاور : اگر میرا بڑا بھائی وزیر اعظم ہوتا تو میرے صوبے میں بھی پراجیکٹس کا آغاز ہوتا، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 جنوری 2016 11:55

پشاور : اگر میرا بڑا بھائی وزیر اعظم ہوتا تو میرے صوبے میں بھی پراجیکٹس کا آغاز ہوتا، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جنوری 2016 ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سے سوال کیا کہ یہ بحث کی جاتی ہے کہ پنجاب میں اتنے پراجیکٹس کا آغاز کیا جا رہا ہے جبکہ خیبر پختونخواہ حکومت نے کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں بنایا جس پر پرویز خٹک نے جواب دیا کہ یہ بھائی بھائی کی گیم ہے ، اگر میرا بھائی بھی وزیر اعظم ہوتا تو آج جو سب کچھ پنجاب میں ہو رہا ہے وہ خیبر پختونخواہ میں ہو رہا ہوتا۔

(جاری ہے)

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب کا وزیر اعلیٰ کسی اور جماعت کا ہوتا تو یہ بڑا بھائی اس کو بھی نہ پوچھتا اور پنجاب میں بھی آج کوئی ترقیاتی کام نہ ہو رہا ہوتا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں