آئی سی ایم ایس کلب اورروز کرکٹ کلب تیسرے بشیر بلور کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

اتوار 3 جنوری 2016 16:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں گزشتہ دو ماہ سے جاری تیسرے بشیر احمد بلور شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچوں میںآ ئی سی ایم ایس اور روز کلبوں نے مدمقابل ٹیموں کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

ارباب نیازکرکٹ گراؤنڈ کھیلے جانیوالے تیسر ے بشیر احمد بلور شہید میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں روز کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورزمیں 197رنز بنائے،سمیع الرحمن نے41،واجد معین 39اور کامران نے 45رنز سکور کئے ۔

ملک کلب کی جانب سے مرتضیٰ ،محمد ابراہیم اور داؤد نے دو،دو جبکہ اعظم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اسکے جواب میں کھیل کر ملک کلب کی پوری ٹیم 144رنز پر آؤٹ ہوگئی ،اشفا ق احمد نے 39،عبداللہ نے34ور مرتضیٰ نے 28رنز بناکر نمایاں سکورررہے ۔روز کلب کی طرف سے عاشور اور احسان نے 3,3 جبکہ عثمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب نے شمع کلب کوشکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔فائنل میچ 5جنوری کو ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم پر کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں