پشاور میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا،3 اہلکار زخمی

اتوار 3 جنوری 2016 14:49

پشاور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جنوری۔2016ء) پشاور میں ٹول پلازہ کے قریب سیکیورٹی فورسزکے قافلے کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار معمولی زخمی ہوگئے۔دھماکے سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کوبھی نقصان پہنچا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹول پلازہ پر سڑک کنارے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا اور اس میں سوار 3 اہلکار معمولی زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا۔ٹرک میں 15 اہلکار سوار تھے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں ،پولیس کا کہنا ہے کہ بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھاتاہم فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں