پیسکو کی پشاورپریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

جمعہ 1 جنوری 2016 22:06

پشاور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء)چیف ایگزیکٹیوپسکوسیدحسن فاضل اور ڈائریکٹرجنرل پبلک ریلیشنزشوکت افضل نے پشاورپریس کلب کے انتخابات میں پروگریسو پینل کی شاندار کامیابی پر نومنتخب صدر سیدبخارشاہ باچا کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دیگر کامیاب اراکین عمادوحید نائب صدر‘ عالمگیر خان جنرل سیکریٹری ‘علی حضرت باچا فنانس سیکریٹری اور گورننگ باڈی کے ممبران کوان کی شاندارکامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب اراکین کی کامیابی صحافی برادری کے لئے ان کی خدمات کا اعتراف ہے سید حسن فاضل نے امیدظاہرکی کہ پشاور پریس کلب کی کابینہ کے اراکین صحافی حضرات کی فلاح وبہبود کے لئے بھرپورکام کریں گے۔

شوکت افضل نے پشاورپریس کلب کے نومنتخب صدر اور ان کی کابینہ کو اپنی طرف سے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس امید کااظہار کیا کہ پسکو اورصحافی حضرات کے مابین خوشگوار تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں