کا ؤ نٹر ٹیرازم ڈیپا رٹمنٹ پشاور پولیس نے کا لعدم تنظیم کے 4دہشت گردو ں کو گر فتار کر کے نامعلوم مقا م منتقل کر دیا

جمعہ 1 جنوری 2016 20:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) کا ؤ نٹر ٹیرازم ڈیپا رٹمنٹ پشاور پولیس نے کا لعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4دہشت گردو ں کو گر فتار کر کے نامعلوم مقا م منتقل کر دیا کا ؤ نٹر ٹیرازم ڈیپا رٹمنٹ پشاور پولیس کے مطابق گزشتہ روز انکو با خبر زرائع سے اطلا ع ملی کہ تھا نہ پشتخرہ کے حدود میں چند مشکو ک افراد پمفلٹ تقسیم کر رہے ہیں مخبر کی اطلاع پر سی ٹی ڈی پولیس نے کا روا ئی کر تے ہوئے پشتخرہ چو ک سے ملزم نثار احمد ولد غلام محی الدین ، شیر مست خان ولد دو لت خا ن ، عا بد فراز ولد عبدالجبا ر اور عبداﷲ ولد وارث خان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے کا لعدم تنظیم کے نا م کے پمفلٹ بر آمد کرکے نامعلوم مقا م منتقل کر دیا گیا سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق چارو ں دہشت گردو ں کا تعلق کا لعدم تنظیم سے ہے جس کے خلاف دہشت گر دی ایکٹ کے تحت مقد مہ درج کر کے مذید تحقیقا ت جا ری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں