پشاور،بشیر بلور کرکٹ ٹورنامنٹ ،شمع کرکٹ کلب نے نیشنل کرکٹ کلب کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

جمعہ 1 جنوری 2016 18:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) تیسرے بشیر بلور شہید میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ 2015-16میں کھیلے گئے کواٹر فائنل میچ میں شمع کلب نے نیشنل کرکٹ کلب کو52رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ۔ شمع کلب کے کپتان حماد الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کی اور مقررہ 35اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر194رنز بنائے۔ ہارون صداقت نے 56۔

اسد اﷲ نے 46 اور عادل امین نے 37رنز بنائے۔

(جاری ہے)

نیشنل کلب کی طرف سے نعمت خان نے 2، آفتاب احمد، بلال اور عالم زیب نے 1,1,1وکٹ حاصل کی۔دوسری اننگز میں نیشنل کلب نے 30.2اوورز میں 142رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئے۔ شاکر نے 35۔ حشمت شاہ نے 32 اور ذاکر فرہاد نے 22رنز بنائے۔ شمع کلب کی طرف سے محمد اعجاز خالد اور ہارون صداقت نے 3,3 ۔ خانم اﷲ ، محمد ہارون اور عادل امین نے 1,1,1وکٹ حاصل کی۔ شمع کلب کے ہارون صداقت کو مین آف دی میچ کا کیش انعام دیا گیا۔ میچ کے دوران ایمپائرنگ کے فرائض محفوظ صابری اور مسعود خان آفریدی نے جبکہ سکورنگ کے فرائض جمال شھیر نے سر انجام دئیے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں