خیبرپختونخوا میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیدنگ ،اووبلنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی

رہی سہی کمی نئے بجلی میٹروں کی تنصیب نے پوری کردی ،عوام ڈیجیٹل بجلی میٹروں کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے نئے ڈیجیٹل میٹر 40فیصد تیز چلتے ہیں جس سے بجلی بلوں میں اضافہ ہوا ،دو کمروں پر مشتمل گھروں کے بھی 15ہزار سے زائد بل موصول ہوئے ہیں،شہری

جمعہ 28 اگست 2015 19:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) خیبرپختونخوا میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیدنگ اوراووبلنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ،رہی سہی کمی اب نئے بجلی میٹروں کی تنصیب نے پوری کردی ہے،لوشیڈنگ اورہزاروں کے بل سے تنگ عوام نئے ڈیجیٹل بجلی میٹروں کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے،پشاورکے مختلف علاقوں کے رہائشیوں نے نئے میٹروں کی تنصیب پر شدید تحفظات کااظہارکرتے ہوئے بھرپوراحتجاج کااعلان کیا ہے ،گزشتہ روز پشاورکے شہر کے مختلف علاقوں گلبرک،نوتھیہ،سواتی پھاٹک سمیت دیگرمیں نئے میٹروں کے تنصیب کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اورحکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے میٹروں کی تنصیب بند کی جائے۔

مظاہرین کا کہنا تھاکہ عوام یو ایس ایڈ کے تعاون سے نئے ڈیجیٹل بجلی میٹروں کے تنصیب کیخلاف ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئے ڈیجیٹل میٹر تقریباً چالیس فیصد تیز چلتے ہیں جس کی وجہ سے بجلی بلوں میں اضافہ ہوگیا ،دو کمروں پر مشتمل گھروں کے بھی پندرہ ہزار سے زائد بل انہیں موصول ہوچکے ہیں جس کے ادائیگی کیلئے عوام تیار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا عوام نے 2013کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کیالیکن اس کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہ مل سکا۔

انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کے نئے ڈیجیٹل میٹروں کے تنصیب کا سلسلہ بند کیا جائے بصورت دیگر وہ اس کیخلاف ہر قسم کے قانونی اقدام اٹھانے سے دریغ نہیں کرینگے۔ادھر خیبرپختونخوا بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ ،کم وولٹیج اوراوربلنگ کاسلسلہ بھی بدستور جاری ہے ،نوشہرہ ،مردان،تخت بھائی ،کاٹلنگ ،ملاکنڈڈویژن سمیت جنوبی اضلاع میں بجلی نہ ہونے کے برابر ہے ۔

بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کاروبارزندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ،ادھر واپڈا،پیسکو حکام نے اس تمام صورتحال پر مکمل خاموشی اختیارکرلی ہے شہر ی روز اپنے مسائل پسیکو کے دفاترکاچکرلگاتے ہیں اورمایوس ہوکر واپس لوٹتے ہیں کیونکہ پیسکو کے افسران نہ کسی کے سنتے ہیں اورنہ ہی اپنے فرائض پوری کرتے ہیں تاہم شہریوں کومشورہ دیتے ہیں کہ بجلی کیلئے کوئی متبادل بندوست ،سلور اورجنریٹرکابندوبست کرلیں اورنہ اسی طرح کے بجلی بل اورلوڈشیڈنگ کاسامنا کروں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں