حکومت سیلاب سے متاثرہ لوگوں کودوبارہ آبادکرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلارہی ہے ‘ شکیل خان ایڈدوکیٹ

پیر 3 اگست 2015 14:55

بٹ خیلہ۔03 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء )وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ موجودہ حکومت سیلاب سے متاثرہ لوگوں کودوبارہ آبادکرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلارہی ہے عوام بھی برساتی نالوں کے قریب آبادی کرنے سے گریزکریں ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے بٹ خیلہ میں سیلاب سے متاثرہ گھروں کے معائنے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سیلاب ایک قدری آفت ہے ،موجودہ حکومت تمام متاثرین کودوبارہ آباد کرنے کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کارلارہی ہے اوران سے غافل نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم نے متاثرین کاایک سروے بھی شروع کیاہے جوبہت جلد مکمل کرکے مستحق افرادکے ساتھ بھرپورتعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عوام برساتی نالوں کے قریب آبادی کرنے سے گریزکریں۔تاکہ سیلاب کے دنوں میں ان کوپریشانی کاسامنانہ ہو۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں