جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخواکی مجلس شوریٰ کا اجلاس 8،9 اگست کو سوات میں طلب

پیر 3 اگست 2015 14:55

پشاور۔03 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء )جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان نے جمعیت علماء اسلام کی صوبائی شوریٰ اور صوبائی عاملہ کا اہم اجلاس 8اور9اگست بروز ہفتہ صبح 9بجے بری کوٹ سوات میں طلب کرلیا گیا، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ، بلدیاتی انتخابات کے نتائج ، ضلعی حکومتوں کے حوالہ سے اضلاع کی صورتحال ، تنظیمی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور غوض ہو گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں