چترال میں سیلاب کی نئی لہر ،ایون اور بمبوریت میں الخدمت فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیاں جاری

پیر 3 اگست 2015 14:55

پشاور۔03 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء )حالیہ مون سون بارشوں سے ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع چترال میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں جبکہ سیلاب متاثرین کیلئے پاک فوج اورسرکاری اداروں کے شانہ بشانہ معروف فلاحی ادارے الخدمت فاوٴنڈیشن کے سینکڑوں رضا کار سیلاب کے پہلے ہی روز سے چترال میں دن رات متاثرین کی خدمت کیلئے مصروف عمل ہیں۔

مسلسل بارشوں کی وجہ سے دریائے چترال میں ایک بار پھر سیلاب سے بڑے پیمانے پر لوگوں کی املاک ،کھڑی فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

سیلاب نے چترال سٹی کے علاقے ایون اور وادی کیلاش(بمبوریت)میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ۔سیلاب کی اطلاع ملتے ہی چترال سٹی میں موجود الخدمت فاوٴنڈیشن کے سینکڑوں رضاکاروں نے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اور سابق ضلع ناظم چترال سید مغفرت شاہ کی نگرانی میں اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھی۔

الخدمت کے رضا کاروں نے ٹینکروں کے زریعے علاقے میں پینے کا صاف پانی پہنچایا اور سینکڑوں متاثرین میں خواراکی اجناس ،خیمے،ترپالیں اور دیگر ضروری امدادی اشیاء تقسیم کی جبکہ سیلابی پانی اترنے کے بعد الخدمت کے رضاکاروں نے مقامی آبادی کے گھروں میں داخل ہونے والی مٹی اور سیلابی پانی کو نکالنے میں متاثرین کی مدد کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں