پشاور ٗہسپتال میں بچے کا اغوا ٗ پولیس کی کارروائی میں4 افراد گرفتار

بچہ3 دن میں بازیاب نہ ہواتو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کریں گے ٗ رشتہ داروں کی گفتگو

اتوار 5 جولائی 2015 14:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں نومولود بچے کے اغوا کے بعد پولیس نے عملے کے4 افراد کو حراست میں لے لیا نجی ٹی وی پر جاری ہونے الی فوٹیج میں پردہ کئے ہوئے خاتون کو بچہ گود میں اٹھائے مشکوک انداز میں وارڈ سے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے نرسری وارڈ سے نکلنے والی اس خاتون کے ہاتھوں میں موجود اس بچے کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ کوہاٹ کے نعیم خان ہی کا بھتیجا ہے، جسے سانس کی تکلیف کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا تھاجہاں پروہ نرسری وارڈ سے اچانک غائب ہوگیابچے کے اغوا کی اس واردات کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے تحقیقات کے لئے 3رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جسے 3دن کے اندر اندر اپنی رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔

دوسری جانب وارڈ میں کام کرنے والے ہسپتال کے 4ملازمین کو بھی حراست میں لے لیا گیا نومولود مغوی کے چچا کی رپورٹ پر مقامی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرادی گئی اور بچے کے رشتے داروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر بچہ3 دن میں بازیاب نہ ہوا، تو وہ وزیراعلی ہاؤس کے سامنے احتجاج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں