پشاور : سی‌ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 مئی 2015 15:00

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مئی 2015 ء) : پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی فورس نے کاروائی کر کے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا.

(جاری ہے)

محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ مجرم ایران شاہ 2013 ء میں جوڈیشل کمپلیکس میں حملے میں ملوث ہے جبکہ اس کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے. محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے.

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں