پشاور ،پولیس کا سرچ آپریشن،8 افغانیوں سمیت 100 مشتبہ افراد گرفتار

پیر 25 مئی 2015 14:30

پشاور ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) ) پشاور میں پولیس نے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران 8افغانیوں سمیت 100مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے تھانہ یکہ توت کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے 8 افغانیوں سمیت 100 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ومنشیات بھی برآمد کیا یا ، پولیس نے گرفتار افراد کیخلاف مختلف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں