پشاور،سہربند کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر گھر پر چھاپہ، انتہائی اہم اور مطلوب دہشت گرد گرفتار

پیر 20 اپریل 2015 12:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) محکمہ انسداد دہشت گردی نے سہربند کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر ایک گھر میں چھاپہ مار کر انتہائی اہم اور مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزم عالم زیب کے سر کی قیمت خیبرپختونخوا حکومت نے 5 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے رو ز محکمہ انسداد دہشت گردی نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد عالم زیب کو پشاور کے نواحی علاقے سہربند میں ایک گھر سے گرفتار کر لیا ہے ملزم کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق خیبرایجنسی کے علاقے باڑا سے ہے اور ملزم کی شناخت عالم زیب کے نام سے ہوئی ہے ملزم عالم زیب 2009 میں تین پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوچ تھا اور پولیس کو مطلوب تھا مزید تفتیش کے لئے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں